ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے شام کےساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے سے متعلق بل کی منظوری دیدی ہے۔اطلاعات کے مطابق شام اور ایران کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدے پر عملدرآمد اگلے پانچ سال کے عرصہ میں ہوگا۔ عالمی دباؤ کے باوجود شام کیساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کی منظوری ایران کا دمشق کی مکمل حمایت کا واضح ثبوت ہے۔
ایرانی حکومت نے ہنگامی طریقہ کار کے تحت بل پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ ایران شام میں کے اندرونی معاملات میں امریکہ اور عرب لیگ کی مداخلت کا سخت مخالفت ہے ایران شام کے معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتا ہے۔
.............
/169